خبریں‏معاشرہٹیکنالوجی

پامیر پر پہلی دفعہ موبائل نیٹ ورک سروس کا آغاز

 

کابل(بی این اے) سلام مواصلاتی نیٹ ورک نے پہلی دفعہ صوبہ بدخشاں کے ضلع واخان کے دور افتادہ علاقے ( پامیر) میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔
امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد پامیر اور واخان کے علاقوں کے عوام صحت، تعلیم اور دیگر عوامی سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کی تاریخی شاہراہ ریشم بھی اسی علاقے سے گزرتی ہے، جسے امارت اسلامیہ کی کابینہ نے تعمیر کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی، پامیر تک سڑک بنانے کے لیے پہلی بار بھاری مشینری کو علاقے میں منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال وزیر سرحدات و قبائلی امور ملا نور اللہ نوری کے مذکورہ علاقے کے دورے کے دوران علاقے کے مکینوں نے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک چلانے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد وزارت مواصلات کی جانب سے مذکورہ علاقے میں سلام مواصلاتی نیٹ ورک ٹاورز نصب کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button