اقتصادTopخبریںسیاست

وزیرمعدنیات و پٹرولیم سے جرمن 30 کمپنی کے صدر سیباسٹین ہاینہ کی ملاقات

 

کابل(بی این اے ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے جرمن 30 کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر سیباسٹین ہاینہ نے ملاقات کی۔
وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس ملاقات میں دونوں فریق نے افغانستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے مواقع، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زمین کی فراہمی اور مجموعی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر سیباسٹین نے نجی دفتر کے قیام، وزارت معدنیات و پیٹرولیم اور یورپی ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان مواصلاتی پل کے قیام پر گفتگو کی اور کہا تمام یورپی سرمایہ کار اس کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں گے اور افغانستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے کہا امارت اسلامیہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے،خاص طور پر اقتصادی تعامل کے حوالے سے۔
انہوں نے مذکورہ کمپنی کے چیئرمین سے ایک منصوبہ پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور سرمایہ کاری کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مائننگ قانون اور طریقہ کار کے مطابق تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button