خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

وزارت صنعت و تجارت نے 10 اداروں کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط کردیے

 

کابل (بی این اے) وزیر صنعت و تجارت حاجی نورالدین عزیزی نے چھوٹےترین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے 10 اداروں کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط کردیے۔
وزارت صنعت و تجارت کے پریس دفتر نے کہا ہے کہ وزیر صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے چھوٹے ترین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی ترقی میں معاونت کے لیے ان اداروں کے ساتھ کیے گئے ہیں۔
وزیر صنعت و تجارت نے امارت اسلامیہ افغانستان کی پالیسی کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا: منصوبوں کے نفاذ میں منصوبوں کو ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفید استعمال کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ حقداروں کو حق پہنچ سکے۔
1,130,076 ڈالر لاگت کےیہ معاہدے پرائیویٹ کمپنیوں کو کابل، بغلان، غور، ہرات، لوگر، ننگرہار، بلخ ، بدخشان اور جوزجان میں مختلف شعبوں میں کیے گئے ہیں جس سے تقریباً 1000 افراد کو براہ راست روزگار میسر آئےگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت صنعت و تجارت نے چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لیے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 53,617,532 ڈالر کی کل مالیت کے 72 تعاون اور نفاذ کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
جس کا مقصد امارت اسلامیہ کے اصولوں اور قوانین کے مطابق چھوٹے ترین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی، ترقیاتی شعبوں کی بہتری، مالیاتی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی، فراہمئ خدمات اور چھوٹے کاروباری خاندانوں کی صلاحیت کو بہتر بنانا، آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور دستکاری کی مہارتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے۔یہ منصوبے ملک کے 25 صوبوں میں نافذ کیے جارہے ہیں جس میں پڑوسی ممالک سے لوٹنے والے مہاجرین کو ترجیح دی جارہی ہے۔ جس سے 635,865 مہاجرین کو کو براہ راست اور 4,371,570 مہاجرین کو بالواسطہ روزگارمیسر آئے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button