خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

لوگر، 10 ہزار معذورین اور شہداء کے لواحقین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

 

کابل( بی این اے ) لوگر کے محکمہ امور شہداء و معذورین کے حکام کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد محکمے نے اس صوبے میں 10 ہزار معذور افراد اور شہداء کے لواحقین کی رجسٹریشن کی ہے۔
محکمہ امور شہداء و معذورین کے سربراہ ذبیح اللہ فاتح عمر نے باختر نیوز کو بتایا کہ مستحق افراد کو ان کا حق دینے کے لیے 1800 کے قریب غیر مستحق افراد کی رجسٹریشن کینسل کی گئی ہے اور ان کی جگہ مستحق افراد کو رجسٹر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال شہداء کے لواحقین اور معذور افراد کو 215 ملین افغانی سالانہ نقد وظائف دیے گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 11 ماہ میں شہداء کے لواحقین اور معذور افراد کو سالانہ نقد وظائف کے علاوہ تقریباً 18 ملین افغانی کی اشیاءخورد و نوش، کپڑے، وہیل چیئرز اور دیگر امداد بھی فراہم کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button