خبریںثقافت

قندھار میں میوند کاروان سرائے کی ثقافتی ورثے کے طور پر رجسٹریشن کا عمل مکمل

 

کابل(بی این اے) جنوبی صوبے قندھار میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قندھار-ہرات شاہراہ پر واقع میوند کاروان سرائے کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔
یہ تاریخی کاروان سرائے 140 سال پرانا ہے اور اسے 2.20 ایکڑ اراضی پر پرانے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس کاروان سرائے کو اس زمانے میں تاجروں اور مسافروں کی آرامگاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
یاد رہے کہ امارت اسلامیہ ملک کے تاریخی مقامات کی رجسٹریشن اور بحالی کے لیے کوشاں ہے، اس وقت ان میں سے اکثر تاریخی مقامات بحال کیے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button