‏دنیاTopخبریں

غزہ کی جنگ بچوں کے خلاف جنگ ہے:یونیسیف

کابل (بی این اے) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے غزہ کو بچوں کے لیے خطرناک ترین جگہ قرار دیا ہے اور کہا کہ موجودہ جنگ بچوں کے خلاف ہے۔
فنڈ کے نائب سربراہ ٹیڈشیبان، جنہوں نے حال ہی میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا، ایک بیان میں کہا غزہ کی پٹی دو ماہ قبل کیے گئے آخری دورے کے مقابلے میں کہیں زیادہ تباہ حال اور مکمل تباہی کی طرح تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف نے غزہ کی پٹی کو ایک بچے کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "یہ بچوں کے خلاف جنگ ​​ہے۔ اس جنگ میں مرنے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ بچوں کا قتل عام فی الفور بند ہونا چاہیے۔”
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے غزہ میں جنگ کے 150ویں دن میں 24,762 افراد کی موت کی اطلاع دی ہے، ہلاک ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
شیبان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 1.9 ملین سے زیادہ لوگ یا غزہ کی آبادی کا تقریباً 85 فیصد، بے گھر ہو چکے ہیں، اور ان میں سے کئی کئی بار بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے دس لاکھ سے زیادہ رفح میں ہیں۔
انہوں نے غزہ میں واضح اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button