خبریں‏معاشرہTop

غزنی، گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد شناختی کارڈز جاری کیے گئے

 

کابل( بی این اے ) صوبہ غزنی کے محکمہ شماریات و معلومات نے گزشتہ سال 95 ہزار 224 الیکٹرانک اور 92 ہزار 218 کاغذی شناختی کارڈز جاری کیے ہیں۔
صوبے کے محکمہ شماریات و معلومات کے ڈائریکٹر حافظ عبدالکبیر نصرت خالد کا کہنا ہے کہ ہر روز تقریباً 1700 افراد الیکٹرانک اور کاغذی شناختی کارڈز کے حصول کے لیے اس محکمے کے دفاتر کا رخ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ دفاتر مرکز سمیت اس صوبے کے تمام اضلاع میں فعال ہیں اور گزشتہ سال ان دفاتر کے ذریعے وہ 6,251 لوگوں کے کاغذی شناختی کارڈز میں اصلاحات ، 4,850 پیدائش سرٹیفکیٹس، 1789 وفات سرٹیفکیٹش اور 106 نکاح نامے جاری کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں الیکٹرانک شناختی کارڈز جاری کرنے کے لیے دو دفاتر فعال ہیں جو مرد و خواتین درخواست گزاروں کو شناختی کارڈز سے متعلق خدمات فراہم کرتے ہیں۔
قومی ادارہ شماریات و معلومات کا کہنا ہے کہ محکمے نے الیکٹرانک شناختی کارڈز کی فراہمی کی سہولت دور دراز علاقوں اور اضلاع تک بڑھا دیا ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے الیکٹرانک شناختی کارڈ حاصل کر سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button