خبریں‏دنیا

سلامتی کونسل اجلاس، امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی

 

کابل (بی این اے)امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے خلاف ووٹ دے کر اسے ویٹو کردیا، جو غزہ میں ہنگامی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے تیار کی گئی تھی۔
یہ قرارداد الجزائر کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور اس پر کل ووٹنگ کی گئی تھی لیکن امریکی ویٹو کی وجہ سے یہ کامیاب نہیں ہو سکی۔
غزہ میں موجودہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک امریکہ کئی بار یہی کچھ کر رہا ہے اور اس جنگ کو طول دینے کا باعث بن رہا ہے۔
اس کے بعد واشنگٹن نے کہا کہ اگر اس نے اس قرارداد کے لیے مثبت ووٹ دیا ہوتا تو اس سے فریقین کے درمیان جاری مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو جاتا۔
کئی ممالک نے امریکہ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button