خبریں‏معاشرہصحتTop

دل کے سوراخ کی بیماری میں مبتلا 45 بچے علاج کے لیے چار ہسپتالوں کو ریفر کردیے گئے

 

کابل (بی این اے) افغان ہلال احمر سوسائٹی نے دل کے سوراخ کے عارضے میں مبتلا بچوں کا ایک اور گروپ بھی علاج کے لیے دارالحکومت کابل کے چار ہسپتالوں میں داخل کرایا ہے۔
ذرائع نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ان ہسپتالوں میں 45 بچے، جو اس وقت دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کا علاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ افغان حکومت کی جانب سے افغان ہلال احمر کے ذریعے دل کے عارضے میں مبتلا غریب بچوں کا علاج جاری ہے۔ گزشتہ 19 ماہ کے دوران دل کے عارضے میں مبتلا 2912 بچوں کو علاج اور آپریشن کے لیے ملک کے مختلف ہسپتالوں میں ریفرکیا جاچکاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button