اقتصاد‏معاشرہخبریں

جوزجان ٹریفک مینجمنٹ، 58 ملین سے زائد افغانی ریونیو جمع

 

کابل (بی این اے) جوزجان ٹریفک مینجمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے لائسنس اور روٹ پرمٹ کے اجراء سے 58 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
جوزجان کے ٹریفک مینیجر ملا شبیر احمد سعیدی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انتظامیہ نے 6350 لائسنسوں، 55 روٹ پرمٹ، گاڑیوں کی تکنیکی جانچ پڑتال اور دیگر ٹریفک واجبات کے ذریعے 5 کروڑ 82 لاکھ 46 ہزار 540 افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کے آنے سے محصولات میں شفافیت آئی ہے جس کی وجہ سے اداروں کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button