خبریںسیاست‏تبصرہ و پریس جائزہTop

امارت اسلامیہ اور سال 2023، اگلے برس مزید ترقی اور کامیابی حاصل ہو گی۔

 

کابل (بی این اے)
تبصرہ
سال 2023 امارت اسلامیہ کے زیر انتظام افغانستان کے لیے ترقی و پیشرفت کا سال تھا اور حکومتی انتظام و انصرام کو دیکھ کر امید کی جاتی ہے کہ وطن عزیز افغانستان آئندہ سال مزید ترقی اور کامیابیوں کا مشاہدہ کرے گا۔
یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ امارت اسلامیہ عوام کا بنایا ہوا نظام ہے اور یہ وہی کرتا ہے جو عوام چاہتے ہیں۔ یہ نظام اسلامی اصولوں اور افغانی ثقافت کے مطابق عمل کرتا ہے۔
سال 2023 میں امارت اسلامیہ نے مختلف سیاسی، معاشی، تعلیمیو تحقیقی، تعمیر نو اور دیگر شعبوں میں نمایاں کامیابیاں اور پیشرفتیں کیں، جو اندرون و بیرون ملک ہر شخص کے لیے روز روشن کی طرح واضح ہیں۔
امارت اسلامیہ کی گزشتہ سال کی سرگرمیوں پر نظر ڈالی جائے تو تجزیہ یہ ہے کہ انشاء اللہ 2024 میں یہ ترقیاتی سرگرمیاں کئی گنا زیادہ ہوں گی۔
امن و امان کے لحاظ سے ملک نے ایک بار پھر سال 2023 امن اور خوشحالی کے ساتھ گزارا اور جنگ کی وجہ سے کوئی خاتون بیوہ، کوئی بیٹی یتیم، کوئی ماں بے سہارا نہیں ہوئی۔ یہ امن و امان افغانستان کی مومن خواتین کے لیے امارت اسلامیہ کا بہترین تحفہ ہے۔
ایک سال پہلے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ قوش تیپہ تعمیر ہو گا اور سالنگ کی تعمیر نو ہوگی لیکن امارت اسلامیہ نے افغانوں کا یہ خواب سچ کر دکھایا۔
مضبوط لوگوں کے خواب اور بھی سچے ہو جائیں گے۔
ان شاء اللہ

Show More

Related Articles

Back to top button