اقتصاد‏معاشرہخبریں

لغمان، 12 ملین افغانی کی لاگت سے 5 چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) لغمان میں حکومتی بجٹ سے 5 چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اور آج ان کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
لغمان کے نائب گورنر مولوی اختر محمد مزمل نے بتایا کہ مذکورہ چیک ڈیمز پانچ اضلاع میں افغان حکومت کے خصوصی بجٹ 12 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیےگئے ہیں جس سے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔
محکمہ زراعت کے سربراہ مولوی محمد ولی محسن نے کہا کہ خشک سالی سے بچاؤ اور زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے کے لیے اس صوبے کے ہر ضلع میں ایک چیک ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جن میں سے پانچ مکمل ہوگئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button