خبریںسیاستTop

افغان وزارت خارجہ نے ماسکو میں ہونے والے حالیہ واقعہ کو تمام انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تمام انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی اور اسے تمام انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی سمجھتی ہے۔
عبدالقہار بلخی نے مزید کہا داعش، جس نے افغانستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، نے اس واقعے سے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یہ انٹیلی جنس تنظیموں کے ہاتھ میں ایک گروہ ہے جس کا ہدف اسلام کو بدنام کرنا اور پورے خطے کو خطرے سے دوچار کرنا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات کے خلاف مربوط، واضح اور فیصلہ کن مؤقف اختیار کریں، جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ روس کے دارالحکومت میں گزشتہ رات ایک کنسرٹ ہال پر مسلح حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button