خبریںسیاستTop

افغان مہاجرین پاکستان کے عدم استحکام میں ملوث نہیں لیکن انہیں وہاں مشکلات کا سامنا ہے: نائب وزیراعظم

 

کابل (بی این اے) نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) ایشیاء و بحرالکاہل Hai Kyung Joon اور افغانستان میں اس تنظیم کے سربراہ لیونارڈ زولو اور وفد نے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین ایشیاء و بحرالکاہل نے اس ملاقات میں کہا کہ (UNHCR) افغان مہاجرین کے مسائل کے حل اور ان کی مدد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والی مہاجرین کانفرنس میں اپنی رپورٹ پیش کرکے افغان مہاجرین کے لیے مزید امداد کی منظوری کی کوشش کریں گی ، اور افغانستان کے حقائق عالمی برادری کے ساتھ شیئر کریں گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کو مشکل حالات، غربت اور بے روزگاری کا سامنا ہے، خشک سالی اور دیگر قدرتی آفات سے بھی ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور انہیں روزگار کے علاوہ پناہ گاہ، صحت اور تعلیم کے حوالے سے بنیادی امداد فراہم کرنا ضروری ہے۔
ساتھ ہی نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے مذکورہ تنظیم اور دیگر امدادی اداروں سے افغانستان کے لیے امداد جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔
ان کے مطابق امارت اسلامیہ کو بھوک، غربت اور بے روزگاری سابقہ ​​انتظامیہ سے ورثے میں ملی ہیں، جس پر قابو پانے اور ختم کرنے کے لیے بہت وقت اور وسائل درکار ہوں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عدم تحفظ میں افغان مہاجرین کا کوئی کردار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود افغان مہاجرین کو وہاں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ہزاروں افغانوں کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین کو ان کی اپنی مرضی پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی سے ملک واپس جائیں تاکہ ہم ان کےلیے سہولیات کی فراہمی کا بندوبست کر سکیں۔
نائب وزیراعظم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور بعض دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کی وجہ سے جو کہ غلط معلومات پر مبنی ہیں، لوگوں کو غیر قانونی طور پر ہجرت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
WP RSS Plugin on WordPress