خبریںصحتTop

قندھار، میڈیکل کونسل کا دفتر کھول دیا گیا

 

کابل ( بی این اے) قندھار میں جنوب مغربی زون کی سطح پر میڈیکل کونسل کا دفتر کھول دیا گیا ہے۔
قندھار میں دفتر کی افتتاحی تقریب میں افغانستان میڈیکل کونسل کے سربراہ ڈاکٹر گل محمد عثمان، میڈیکل کونسل کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر احمد شاہ شکوہمند، نائب گورنر مولوی حیات اللہ مبارک، ڈاکٹرز، ماہرین اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
میڈیکل کونسل لوگوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے، صحت کی خدمات کو معیاری بنانے ، ڈاکٹروں اور مریضوں کے مسائل حل کرنے، ڈاکٹروں اور ماہرین کی کارکردگی کا جائزہ، غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور صحت کے عملے کی پیشہ ورانہ تربیت جیسے شعبوں میں خدمات انجام دے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button