کابل ( بی این اے ) کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مولوی غلام حیدر شہامت نے کہا کہ اگلے مالی سال میں اس ادارے 1 ہزار بہترین تربیت یافتگان کو ادارے کے مختلف شعبوں میں ملازمت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی کے ملک کے مختلف صوبوں میں متعدد مراکز ہیں جہاں طلباء کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت دے کر اسناد دی جاتی ہیں۔