خبریں‏معاشرہ

ہلمند، 3 ہزار سے زائد خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم

 

کابل(بی این اے) وزارت دیہی تعمیر نو و ترقی نے ہلمند کے مرکز اور چار اضلاع میں واٹر سپلائی منصوبے کی تکمیل کی اطلاع دی ہے۔
وزارت نے کہا کہ I.R.C تنظیم کے مالی تعاون سے ہلمند کے مرکز لشکرگاہ کے علاوہ سنگین، موسیٰ قلعہ، نادعلی اور مارجہ کے اضلاع میں واٹر سپلائی کا ایک پروجیکٹ جس میں پینے کے پانی کے لیے 18 نئے گہرے کنووں کی کھدائی اور 44 پرانے گہرے کنوؤں کی بحالی شامل ہے، مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے مرکز اور ان اضلاع میں 3148 خاندانوں، 27 مساجد اور 2 مدارس کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کے منصوبے لگا کر مختلف صوبوں میں ہزاروں خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button