خبریںسیاستTop

کابل میں ایرانی سفیر کی غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے موقف کی ستائش

کابل (بی این اے )افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ایران کے صدر کے خصوصی نمائندے اور کابل میں اس ملک کے سفیر حسن کاظمی قمی نے ملاقات کی جس میں علاقائی پیش رفت، تعلقات کی مضبوطی اور دیگر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں افغان وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دوستانہ اور مثبت قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔
اس موقع پر حسن کاظمی قمی نے غزہ کی پٹی پر صہیونی حکومت کی کھلی جارحیت اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کی مذمت پر امارت اسلامیہ افغانستان کا شکریہ ادا کیا۔
حسن کاظمی قمی نے سیستان کو دریائے ہلمند کے پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پانی کو دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا ایک اہم عنصر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پانی کا بہاؤ جاری رہے گا۔
وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ اس سال خدا کے فضل سے ملک میں بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کئی سال کی خشک سالی کے بعد دریائے ہلمند کا پانی صوبہ نیمروز اور ایران کے شہر سیستان تک پہنچ گیا۔
ملاقات کے اختتام پر اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر مبنی اچھے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button