خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

وزیر پانی و بجلی کا بخش آباد ڈیم منصوبہ تیز کرنے پر زور

 

کابل (بی این اے ) وزیر پانی و بجلی ملا عبداللطیف منصور اور نائب وزیر پانی مجیب الرحمان عمر اخوندزادہ نے بخش آباد ڈیم کنٹریکٹر کمپنی کے حکام سے ایک کوآرڈینیشن میٹنگ میں مذکورہ ڈیم ڈائیورژن ٹنلز منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ اور کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔
باختر نیوز کے مطابق اس ملاقات میں وزارت اور ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے حکام نے مذکورہ منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنلز کی کھدائی اور صفائی کا کام مکمل اور کنکریٹ ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں ٹنلز کی کنکریٹ ڈالنے کے کام کو تیز کرنے اور مزید کوآرڈینیشن پیدا کرنے کے بارے میں ضروری فیصلے کیے گئے۔
واضح رہے کہ صوبہ فراہ کے بخش آباد ڈیم کی اونچائی 81 میٹر ہے جس میں 1360 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے اور 27 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی۔
نیز مذکورہ ڈیم دسیوں ہزار ہیکٹر زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے قابل ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button