خبریںTopاعلامیے

وزارت خارجہ کا اعلامیہ

 

کابل (بی این اے) اسرائیل نے اپنے جرائم کے تسلسل میں اس سال یکم اپریل کو تمام سفارتی معیارات اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ رات جائز دفاعی اقدامات اٹھائے۔
صہیونی حکومت گذشتہ سال اکتوبر سے غزہ میں اپنے جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے اور دیگر ممالک کے سرحدوں کو پامال کر کے خطے میں اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے عدم تحفظ کو ہوا دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 33 ہزار سے زائد شہریوں کی نسل کشی جاری ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان خطے اور دنیا کے تمام بااثر ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ صہیونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کریں تاکہ بحران کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button