‏معاشرہصحتخبریں

لوگر، منشیات کے عادی 231 افراد کا علاج مکمل

 

کابل(بی این اے) لوگر کے محکمہ صحت عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 231 منشیات کے عادی افراد علاج مکمل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ صحت عامہ کے پریس آفیسر ڈاکٹر فہیم اللہ لودین نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس انتظامیہ کے ساتھ مل کر رواں سال کے آغاز سے اب تک 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں231 عادی افراد کا علاج کیا گیا ہے۔
فہیم اللہ لودین نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد سے نشے کے عادی افراد کو اکٹھا کرنے اور ان کے علاج کے شعبے میں بے مثال اقدامات کرنے کے علاوہ درجنوں دیگر نشے کے عادی افراد کا گھر پر علاج کیا گیا اور ہزاروں لوگوں کو عوامی آگاہی بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ 30 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال میں فی الحال 30 مریض زیر علاج ہیں اور ہسپتال کی استعداد کار بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button