خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

قندوز، سونے کی کان کنی کے لیے شفاف بولی کا انعقاد

 

کابل (بی این اے) صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں سونے کی کان کنی کے لیے بولی لگائی گئی۔ جس کے لیے وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزارت معدنیات و پیٹرولیم کے پریس آفس نے ایک خبرنامے میں کہا ہے کہ تقریب کے آغاز میں شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور نے ملک کے معدنی وسائل پر سرمایہ کاری کے شعبوں میں پیدا ہونے والی سہولیات کے بارے میں بتایا، اور یقین دلایا کہ بولی کے عمل کو شفاف رکھا جائے گا
اس ٹینڈر کے لیے بولی دہندگان میں سے فقیر محمد کو سالانہ رائلٹی 805,000 ڈالر کے عوض قندوز کے امام صاحب ضلع میں سونے کی تلاش اور کان کنی کے ٹینڈر کے لیے فاتح قرار دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button