خبریںسیاستاقتصادTop

روسی کمپنیوں اور اداروں نے افغانستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے:وزیر صنعت و تجارت

 

کابل (بی این اے) وزیر صنعت و تجارت نے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور سے ملاقات میں کہا کہ روسی کمپنیوں اور اداروں نے افغانستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
ارگ نے خبرنامے میں لکھا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان نائب وزیر برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے سپیدار پیلس میں وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں نورالدین عزیزی نے نائب وزیر اعظم کو تاتارستان میں روس اور عالم اسلام کے 15ویں بین الاقوامی اقتصادی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور اس دورے کو برآمدات اور تجارت کے شعبوں میں کامیاب قرار دیا۔
نور الدین عزیزی نے مزید کہا کہ انہوں نے اس سفر میں امارت اسلامیہ افغانستان کی اچھی نمائندگی کی اور اجلاس کے شرکاء پراعتماد تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button