خبریں‏معاشرہصحتTop

دل کے سوراخ کی بیماری میں مبتلا 25 بچے علاج کے لیے نجی ہسپتالوں کو ریفر

 

کابل (بی این اے) افغان ہلال احمر سوسائٹی نے دل کے سوراخ کے عارضے میں مبتلا بچوں کا ایک اور گروپ بھی علاج کے لیے دارالحکومت کابل کے 3 نجی ہسپتالوں میں متعارف کرایا۔
ذرائع نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ان ہسپتالوں میں 25 بچے، جو اس وقت دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کا علاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 19 ماہ کے دوران دل کے عارضے میں مبتلا 2896 بچوں کو علاج اور آپریشن کے لیے ملک کے مختلف ہسپتالوں میں ریفرکیا جاچکاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button