خبریںکھیل

اینڈریو پیٹیک افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور جیمز پارسنز انڈر 19 ٹیم کے مشیر مقرر

 

کابل(بی این اے)افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اینڈریو پیٹیک کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ اور جیمز پارسنز کو ورلڈ کپ کے لیے افغان انڈر 19 ٹیم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز اینڈریو پیٹیک ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت اچھا اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے 173 فرسٹ کلاس میچز، 172 لسٹ اے گیمز اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں 17000 رنز بنائے جس میں 40 سنچریاں اور 84 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اینڈریو پیٹیک کوچنگ کے شعبے میں بھی بہترین تجربہ رکھتے ہیں، وہ اس سے قبل 2023ء میں پاکستان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2019ء سے 2023ء تک وہ جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے مشیر، جنوبی افریقی اے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ایمرجینگ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بھی رہے ہیں ۔
اس کے علاوہ انگلش نژاد جارڈن جیمز پارسنز جن کا انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑا نام ہے۔ انہیں 2024ء کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے افغان ٹیم کا مشیر منتخب کیا گیا۔
جیمز پارسن ایک آل راؤنڈر رہے اور دائیں ہاتھ کی تیز گیند بازی کے علاوہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 338 فرسٹ کلاس اور 351 لسٹ اے میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں 6763 رنز اور 809 وکٹیں اور لسٹ اے میچوں میں 1941 رنز اور 351 وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اینڈریو پیٹیک کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ بھارت کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے افغان قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ جیمز پارسنز نے جنوبی افریقہ میں افغان انڈر 19 قومی ٹیم کو جوائن کیا اور 2024ء انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button