خبریںاقتصادTop

ایرانی کمپنی کا افغانستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

 

کابل( بی این اے ) وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری سے ایران کی "سورنا سیفر پارسیان” کمپنی کے ڈائریکٹر مسعود آزاد بخت نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ایرانی کمپنی نے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں وزیر زراعت سے تعاون کی درخواست کی۔
وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری نے ایرانی تاجروں کو تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری سفارشات بھی دیں۔
ایران کی Sorna Sephar Parsian کمپنی ایران میں ملکی اور غیر ملکی نمائشوں کے انعقاد کے لیے سرگرم ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق وہ افغانستان میں بھی زرعی اجناس کی ایک نمائش کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button