خبریںکھیلTop

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کے معاہدے میں توسیع

 

کابل(بی این اے) افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
کرکٹ بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس معاہدے میں توسیع کی وجہ ان کی عمدہ کارکردگی اور قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اضافہ ہے جس کی بنیاد پر جوناتھن ٹروٹ 2024ء کے آخر تک افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رہیں گے۔
جوناتھن ٹروٹ جولائی 2022ء میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک معاہدے کےتحت افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے تھے، جس کے بعد قومی ٹیم کی متعدد اہم فتوحات میں ان کا مثبت کردار رہا۔ جن میں 2022ء کا ایشیاء کپ، 2023ء میں پاکستان کے خلاف T20 میچوں کی سیریز، بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز اور 2023ء کے ورلڈ کپ میں ان کی کوچنگ میں ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
جوناتھن ٹروٹ نے اپنے کیریئر میں 52 ٹیسٹ میچز اور 68 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button