خبریں‏معاشرہTop

افغانستان میں سیلاب متاثرین کی تعداد میں اضافہ

 

کابل (بی این اے) افغان وزارت امور نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ سیلاب کے باعث بدھ تک 70 افراد ہلاک اور 56 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت کے پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب میں 2,627 رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے۔
حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ملک کے 23 صوبے متاثر ہوئے ہیں اور 600 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکومت کی منسٹری آف ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے عہد کیا ہے کہ متاثرین کی ہنگامی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا اور ان کے لیے مستقل مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور، OCHA کے نمائندے نے بھی سیلاب زدگان کو طبی امداد، نقد رقم، خوراک، پینے کا پانی اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر امدادی اداروں نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں قدرتی آفات کے متاثرین کو خوراک اور نقد امداد فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ ملکی محکمہ موسمیات نے اتوار تک ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button