خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

میدان وردگ، ٹرانسپورٹیشن ٹرمینل نقشے کامنصوبہ مکمل

 

کابل(بی این اے) وزیرہاؤسنگ و شہری ترقی شیخ حمد اللہ نعمانی نے صوبے کے ہاؤسنگ اور سٹی ڈویلپمنٹ کے سربراہ مولوی عبدالقیوم سیف العمر سے میدان وردگ صوبے کے ٹرانسپورٹ ٹرمینل اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بات کی۔
مولوی عبد القیوم سیف العمر نے وزیر ہاؤسنگ وشہری ترقی شیخ حمد اللہ نعمانی کو اپنی سرگرمیوں اور کامیابیوں، ٹرمینل امور کے آغاز اور مکمل پلان کی ضرورت کے بارے میں رپورٹ پیش کی، انہوں مطالبہ کیا کہ مذکورہ صوبے کے لیے مکمل پلان ترتیب دیا جائے اور ٹرانسپورٹیشن ٹرمینل کا عملی کام شروع کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی نے کہا کہ صوبہ میدان وردگ کے ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا نقشہ اور خاکہ وزارت کی تکنیکی ٹیم نے مکمل کر لیے ہیں اور جلد ہی عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔
شیخ نعمانی نے مزید کہا کہ وہ نئے سال میں جلد ہی مذکورہ صوبے کے لیے پلان کے ڈیزائن کا بندوبست کریں گے۔
انہوں نے صوبے کے ہاؤسنگ اینڈ سٹی کنسٹرکشن کے سربراہ کو مذکورہ صوبے میں شہری مسائل کے خاتمے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button