خبریںسیکیورٹی‏معاشرہTop

بغلان،217 آرمی کور کی کارروائی سیلاب میں پھنسے درجنوں شہری ریسکیو

 

کابل(بی این اے) وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ بغلان کے مرکز میں 217 آرمی کور کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے درجنوں شہریوں کو بچا لیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ کور کے ہیڈ کوارٹر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو ریسکیو کریں۔
مذکورہ کور کی انجینئرنگ ٹیم اور معاون عملہ متاثرہ علاقوں میں مکمل طور الرٹ اور شہریوں کی خدمت میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بغلان کے ضلع پلخمری، برکہ اور وسطی بغلان میں سیلاب کے باعث 50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button