اقتصاد‏معاشرہTopخبریں

گزشتہ ماہ 3لاکھ 81 ہزار ٹن سامان تجارت کی افغانستان ریلوے کے ذریعے منتقلی

 

کابل(بی این اے) افغانستان ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے ماہ جنوری میں ملک کی ریلوے کے ذریعے 3 لاکھ 81 ہزار 469 میٹرک ٹن سامان تجارت کی نقل و حمل ہوئی۔
افغانستان ریلوے اتھارٹی کی جانب سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق حیرتان پورٹ کے ذریعے 3 لاکھ 12 ہزار 53 میٹرک ٹن، آقینہ پورٹ کے ذریعے 28 ہزار 133 ٹن اور تورغونڈئی پورٹ کے ذریعے 37 ہزار 595 ٹن سامان تجارت جو مجموعی طور پر 3 لاکھ 78 ہزار 253 ٹن سامان تجارت جس میں تیل اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں گزشتہ ایک ماہ درآمد کی گئیں۔ اسی طرح ایک ماہ کے دوران 3216 ٹن تجارتی سامان برآمد کیا گیا۔
افغانستان ریلوے اتھارٹی نے سامان تجارت کی نقل و حمل میں اضافے اور تاجروں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ماہ دسمبر میں افغانستان ریلوے کے ذریعے 3 لاکھ 86 ہزار 649 میٹرک ٹن سامان منتقل کیا گیا تھا، جس میں سے 3002 میٹرک ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button