خبریںاقتصاد‏معاشرہ

پنجشیر، سینکڑوں خاندانوں کو بجلی فراہم

 

کابل (بی این اے) صوبہ پنجشیر کے ضلع عنابہ میں 250 کلو واٹ ٹرانسفارمر کی تنصیب سے اس ضلع کے 300 خاندان بجلی سے مستفید ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں نائب گورنر ملا شاہ ملنگ نے یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ملک کے جامع آبادی کے منصوبے کو صوبائی سطح پر مرحلہ وار نافذ کرے گی۔
اس موقع پر پنجشیر الیکٹرسٹی کے ڈائریکٹر انجینئر شعیب نظری نے بتایا کہ یہ ٹرانسفارمر 20 لاکھ 500 ہزار افغانی کی لاگت سے ضلع عنابہ کے زمانکور گاؤں میں نصب کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
دوسری طرف زمانکور گاؤں کے مکینوں نے بجلی کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاس طرح کے دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کی درخواست کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button