Topخبریںسیاست‏معاشرہ

ملا عبدالغنی برادر کا دورہ بغلان، سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے دورہ بغلان کے دوران بغلان کے صوبائی حکام، ریسکیو ٹیموں اور امدادی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم نے انہیں سیلاب متاثرین کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کے بارے میں ضروری ہدایات دی ہیں۔
باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملا عبدالغنی برادر اخوند نے گزشتہ رات بغلان پہنچنے کے بعد مقامی حکام اور متعلقہ امدادی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے زخمیوں کے علاج، ہنگامی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی، پناہ گاہوں کی تعمیر اور اسی طرح تکفین وتدفین کے لیے قائم خصوصی کمیٹیوں نے کام شروع کر دیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے مقامی حکام اور متعلقہ امدادی اداروں کے نمائندوں کو بغلان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی ہنگامی امداد، زخمیوں کے فوری علاج، خوراک اور عارضی رہائش کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے ایک ہنگامی اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت اقتصادیات، وزارت صحت اور ہلال احمر کے نمائندوں کو بغلان، غور اور بدخشان میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹیاں بنائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button