خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

پروان ، 500 ملین افغانی کی سرمایہ کاری سے تاتاری کان پر کا کا آغاز

 

کابل (بی این اے) پروان کے محکمہ معدنیات اور پیٹرولیم کے حکام کے مطابق مذکورہ صوبے کے ضلع کوہ صافی میں 550 ملین افغانی کی سرمایہ کاری سے تاتاری کان سے استخراج کا آغاز کردیاگیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ڈائریکٹر مولوی عبدالقدوس نعمانی نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ ضلع کوہ صافی میں تاتاری کان کی کان کنی کا کام 550 ملین افغانی کی لاگت سے شروع ہو گیا ہے،جن میں 85 ملین افغانی کی لاگت سے سماجی خدمات، 13 ملین کی لاگت سے صحت کی سہولیات اور 35 ملین کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے خطے میں بھی نافذ کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاتاری کان میں درجنوں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر صوبہ پروان کے نائب گورنر مفتی محمد ادریس انوری نے ٹھیکہ لینے والی کمپنی سے کہا کہ وہ تاتاری کان کے استخراج کے دوران ماحول اور لوگوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔
واضح رہے کہ پروان میں 41 کانوں میں سے 30 کانوں کا سروے کیا جاچکا ہے جن میں سے 4 کے کان کنی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button