‏معاشرہخبریں

وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کی جانب سے واپس آنے والے 340 خاندان ملک کے مختلف صوبوں میں منتقل

 

کابل(بی این اے ) وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کی ٹرانسپورٹ کمیٹی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 340 واپس آنے والے خاندانوں کو ملک کے مختلف صوبوں میں منتقل کردیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ طورخم کے راستے آنے والے 160 خاندان اور سپین بولدک کے راستے 234 خاندان قندھار، ہلمند، قندوز، ننگرہار اور کنڑ صوبوں کو منتقل کردیے گئے ہیں۔
معلومات کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کی مقرر کردہ کمیٹی کی جانب سے اب تک 74 ہزار 896 واپس آنے والے افغان مہاجرین ملک کے مختلف صوبوں کو منتقل کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button