اقتصادTopخبریںسیاست

رواں سال درجنوں کمپنیوں کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

 

کابل (بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال درجنوں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب 654 ملین ڈالر تک پہنچتا ہے۔
نائب وزیر اعظم کے پریس آفس نے ایک خبر میں لکھا ہے کہ امارت اسلامیہ نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنادیا ہے اور اس سلسلے میں درجنوں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے 10ارب 654 ملین ڈالر تک سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
مذکورہ کمپنیوں کو پڑوسی، علاقائی، عرب اور مغربی ممالک میں کام کا تجربہ ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران کان کنی اور پروسیسنگ، بجلی کی ترسیل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے شعبوں میں 6 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے معاہدے مکمل کیے گئے ہیں اور مستقبل قریب میں بجلی کی پیداوار، مراکز تجارت اور اقتصادی زونز کے قیام، ٹرانسپورٹیشن، ای گورننس، کسٹم کی جدید کاری اور دیگر شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button