خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

ایئر عربیہ نے بھی کابل کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا

 

کابل( بی این اے)وزارت ٹرانسپورٹ و ہوابازی نے کہا ہے کہ کابل کے لیے ایئر عربیہ نے پروازیں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایئر عربیہ کی پہلی پرواز آج شارجہ سے کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچی، جس کے بعد کمپنی عام طور پر شارجہ اور کابل کے درمیان ایک دن میں ایک پرواز کرے گی۔
وزارت نے مزید کہا کہ کمپنی کی پروازیں شروع ہونے سے مسافروں کے لیے مزید سہولیات پیدا ہوں گی۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فلائی دبئی ایئر لائنز نے بھی کابل کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button