خبریںاقتصادTop

افغانستان میں پوست کی کاشت میں 95 فیصد کمی آئی ہے:اقوام متحدہ

 

کابل (بی این اے ) وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے سیکریٹری برائے زراعت و لائیو سٹاک مولوی صدر اعظم عثمانی نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے حکام سے ملاقات میں کہا اس وقت ملکی سطح پر پوست کی کاشت اور پیداوار صفر تک پہنچ چکی ہے اس کے لیے کاشتکاروں کو پوست کی متبادل کاشت کو فروغ دینا چاہیے۔
ملاقات کے دوران صدر اعظم عثمانی نے متبادل فصلوں کی فراہمی کی شدید ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگرچہ امارت اسلامیہ نے اس سلسلے میں بہت کچھ کیا ہے، لیکن افغان کسانوں کو اب بھی مزید مدد کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ڈائریکٹر انوجا سود نے متبادل ذریعہ معاش پیدا کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاہماری رپورٹس کے مطابق افغانستان میں پوست کی کاشت میں 95 فیصد کمی آئی ہے جو کہ صفر کے قریب ہے،ہم منشیات کے عادی افراد کے علاج کے شعبے میں صحت عامہ کی وزارت کے ساتھ کام کر رہے ہیں،لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ کاشتکاروں کے لیے پوست کے متبادل کاشت کو فروغ دیا جائے اور ان کی مدد اور تعاون کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button