خبریںاقتصاد‏معاشرہ

پکتیکا، 80 ہزار ڈالر کی لاگت سے ایک پل کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے) پکتیکا کے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع یحییٰ خیل میں 80 ہزار ڈالر کی لاگت سے نہاری پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ تعمیرات عامہ کے سربراہ مولوی محمد اکبر عادل نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ انجینئر امین اللہ محمود کی جانب سے ضلع یحییٰ خیل میں 80 ہزار ڈالر کی لاگت سے پل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ یہ پل
40 میٹر لمبا ،4 میٹر اونچا اور 3 ستونوں پر مشتمل ہوگا۔
یاد رہے کہ مذکورہ پل کی تعمیر میں علاقے کے کچھ مکینوں کو دو ماہ تک روزگار فراہم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button