خبریںاقتصاد‏معاشرہ

شیر خان پورٹ پر 80 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک پروجیکٹ کاآغاز

 

کابل(بی این اے) وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن، قندوز کے روڈ ٹرانسپورٹ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے شیر خان پورٹ کارگو ٹرمینل میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔
اس پروجیکٹ میں مسجد کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی کا نظام اور ٹرمینل کے گرد دیوار کی تعمیر شامل ہے، جس کی تکمیل سے ڈرائیوروں کو بہت سی سہولتیں فراہم ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ اس پروجیکٹ پر 8 ملین افغانی لاگت آئے گی، جو کہ وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button