خبریں‏معاشرہ

ہرات، 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے کھاد بنانے والی فیکٹری کا افتتاح

 

کابل(بی این اے ) ہرات کے صنعتی ٹاؤن میں ایک تاجر نے 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے صوبے کی پہلی کھاد بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کیا۔
ہرات کے نائب گورنر مہاجر فراہی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ صوبے کے صنعتی ٹاؤن میں ایک مقامی تاجر نے 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے کیمیائی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری کھول لی ہے جو 24 گھنٹوں میں 20 سے 25 ٹن تک کھاد تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کی قیادت نے تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے مذکورہ صوبے میں صنعتی ٹاؤن کی تعمیر کے لیے 50 ہزار ہیکٹر اراضی مختص کی ہے۔
یاد رہے کہ یہ کمپنی ہیومک ایسڈ، کیلشیم نائٹریٹ، گریپ مکس، سبسٹریٹ اور بین الاقوامی معیار کی کھاد تیار کرتی ہے جسے کاشتکار زراعت میں پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button