خبریںسیاستTop

امارت اسلامیہ تمام سرمایہ کاروں اور تاجروں کی حمایت اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کا یقین دلاتی ہے: مولوی عبدالکبیر

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے آج متعدد ملکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ تمام ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی حمایت کرتی ہے اور انہیں تجارت کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کا یقین دلاتی ہے۔
ارگ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق سرمایہ کاروں اور تاجروں نے امارت اسلامیہ کی جانب سے افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کو فراہم کیے گئے مواقع، سہولیات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغان سرمایہ کار اب بیرونی ممالک کی بجائے اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک میں مجموعی امن وامان کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور تاجروں کی جان و مال محفوظ ہیں اور ان سے اب کہیں بھی غیر قانونی طور پر ٹیکس نہیں لیا جا رہا۔
تاجروں اور سرمایہ کاروں نے نائب وزیراعظم کو اپنے مسائل اور مطالبات بھی پیش کیے۔
دریں اثناء مولوی عبدالکبیر نے افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کی طرف سے زلزلہ متاثرین اور پڑوسی ممالک سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کے لیے فراہم کی جانے والی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیر اعظم نے تمام قومی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ اپنا سرمایہ افغانستان لائیں اور یہاں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button