خبریںاقتصاد‏معاشرہ

غور، 50 ملین افغانی کی لاگت سے 12 چیک ڈیموں کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے) صوبہ غور کے 12 اضلاع میں 50 ملین افغانی کی لاگت سے 12 چیک ڈیموں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ضلع غور کینال ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ملا رحمت اللہ امانی نے کنٹریکٹ کرنے والی کمپنیوں سے کہا کہ وہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر پراجیکٹس کو بہترین معیار اور مقررہ مدت کے اندر نافذ کریں ،نیز انہوں نے پراجیکٹس سے فائدہ اٹھانے والوں سے بھی کہا کہ وہ کنٹریکٹ کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
واضح رہے کہ مذکورہ چیک ڈیمز صوبہ غور کے 12 اضلاع میں وزارت پانی و توانائی کے مالی اخراجات سے تعمیر کی جا رہی ہیں جن کی تکمیل سے سیلابی پانی کو کنٹرول اور زیر زمین پانی کی سطح برقرار رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button