خبریںسیاستTop

متوازن سیاست اور معتدل پالیسی کی بدولت افغانستان میں دنیا کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے: مولوی امیر خان متقی

 

کابل( بی این اے) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے وزارت خارجہ کے ملازمین کے لیے "دینی احکام و مسائل” کے عنوان سے منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: افغان مذہبی اور محب وطن قوم ہے اور وہ ان اقدار سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
امریکہ، نیٹو، سوویت یونین اور برطانوی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ” افغان قوم کبھی کسی طاقت کے سامنے نہیں جھکی اور اپنے دین پر ڈٹے ہوئے ہیں”
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ : دینی اور جدید تعلیم دونوں اسلامی حکومت کی ضروریات میں سے ہیں لہذا دونوں کی اہمیت مسلمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افغان اور غیر افغان لوگ امارت اسلامیہ کے زیر انتظام سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے کام اور خدمات سے خوش ہیں۔ ان سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں بدعنوانی ختم ہو چکی ہے، ریونیو اکٹھا کر کے انہیں بڑی شفافیت کے ساتھ سرکاری خزانے منتقل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی متوازن سیاست اور معتدل پالیسی کے نتیجے میں افغانستان میں دنیا کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں آپ اگلے چھ ماہ میں بڑی اچھی پیش رفت دیکھیں گے اور بڑے منصوبوں کا آغاز ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button