Topخبریںسیاست

ملک کی تعمیر نو کا کام حقیقی معنوں میں شروع ہو چکا، شہریوں کا مستقبل روشن ہوگا : مولوی عبدالکبیر

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے کابل سمیت دیگر صوبوں کے متعدد علماء، قبائلی رہنماؤں اور عمائدین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
علماء اور قبائلی عمائدین نے مختلف قبائل کے مسائل کے حل کے لیے نائب وزیراعظم کی کوششوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ حکومت کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہنے سے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے ختم ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ حکومت کے ہمیشہ تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے بنیادی ترقیاتی منصوبوں کا نفاذ عوام کی خوشی کا باعث ہے۔
قبائلی رہنماؤں نے امارت اسلامیہ کی طرف سے تاجروں اور واپس آنے افغان مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی کو بھی سراہا۔
دریں اثناء نائب وزیراعظم نے ملاقات میں کہا: "اچھی بات ہے کہ سب افغان قبائل ایک سوچ وفکر پر متحد ہیں، اور یہ ملک کی ترقی اور اسلامی حکومت کی مضبوطی کے لیے ایک اہم عنصر ہے”
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ افغانستان اقتصادی حوالے سے کمزور ہے لیکن افغان عوام مذہبی اور روحانی نقطہ نظر سے بلند مقام پر ہیں جس کی اہم وجہ تمام جہادی تحریکوں کی کامیابی اور قوم کا اتحاد ہے۔
نائب وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ملک کی تعمیر نو کا کام حقیقی شکل میں شروع ہو چکا ہے اور شہریوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ ان کا مستقبل روشن اور دنیا کے ہم پلہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button