خبریںاقتصاد‏معاشرہ

10 غیر ملکی سیاحوں کی ہرات آمد

 

کابل(بی این اے) ہرات کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ دس روسی اور انڈونیشی سیاح ہرات آئے ہیں۔
محکمہ اطلاعات وثقافت کے سیاحت کے سربراہ مولوی رحمت اللہ محمدی کا کہنا ہے کہ ان سیاحوں میں سے 5 کا تعلق روس اور 5 انڈونیشیا کے شہری ہیں۔
انہوں نے کہا صوبے میں غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور اب ہرات سیاحت کے لیے موزوں جگہ ہے۔
ان 10 غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ 5 روسی، ایرانی اور کینیڈین سیاحوں نے بھی دو روز قبل ہرات کا دورہ کیا۔
یاد رہے کہ ملک میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button