خبریں‏معاشرہ

ہرات، شہدائے انقلاب سڑک کی کنکریٹنگ کا آغاز

 

کابل(بی این اے) ہرات میونسپلٹی کے بارہویں ضلع میں شہدائے انقلاب سڑک کی کنکریٹنگ کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ سڑک 475 میٹر لمبی اور 7 میٹر چوڑی ہے جس کے دونوں کناروں پر 50 سنٹی میٹر تک سیوریج نالیاں بھی بنائی جائیں گی۔
ہرات میونسپلٹی کے ترقیاتی بجٹ سے 3.8 ملین افغانی اس منصوبے کے لیے منظور ہوئے جس کا افتتاح میئر ہرات ملا عبدالرازق راشد کی موجودگی میں کیا گیا۔
ہرات کے میئر الحاج ملا عبدالرزاق راشد نے مذکورہ منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے شہریوں سے کہا کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے شہر کے پندرہ اضلاع کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں میونسپل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
ہرات کے میئر نے ہرات کے شہریوں کو تمام ترقیاتی منصوبوں کے کام کے بہتر معیار کے بارے میں بھی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا کہ حکام، متعلقہ محکموں کے نمائندے اور انجینئر ہر روز تمام تعمیراتی منصوبوں کا کام باقاعدگی سے چیک کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس پروجیکٹ کا کام 90 دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button