خبریںسیاست‏معاشرہTop

قطر سے بغلان سیلاب متاثرین کے لیے پہلی امدادی کھیپ پہنچ گئی

 

کابل (بی این اے) بلخ کے مقامی حکام کے مطابق قطر سے بغلان کے سیلاب متاثرین کے لیے پہلی امدادی کھیپ صوبہ بلخ پہنچ گئی۔
قطر کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے سربراہ نفحت عبداللہ نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ قطر سے بغلان سیلاب زدگان کے لیے 22 ٹن امداد بلخ پہنچ گئی، جس میں ادویات اور کپڑے بھی شامل ہیں۔
نفحت عبداللہ نے مزید کہا کہ قطر ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ بغلان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو تباہی سے بچانے کے لیے مزید امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔
اس کے علاوہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمہ کے سربراہ محمد صالح اخندزادہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بغلان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں تک قطر کی امداد منتقل کرنے کے لیے افغان ہلال احمر ٹیم کوصوبہ بلخ بھیجا گیا ہے، صالح اخندزادہ نے افغان ہلال احمر کی جانب سے انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین بھی دلایا۔
اس موقع پر وزارت اقتصادیات کے مالیاتی اور انتظامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولوی محمد عالم جمیل نے ملکی اور غیر ملکی تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ بغلان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر اپنی امداد بھیجیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button