خبریںسیاستTop

افغان وزیر خارجہ کا ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے سے افغان عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار

 

کابل ( بی این اے ) افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے آج ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے اور کابل میں ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی سے ملاقات میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر افراد کی وفات پر امارت اسلامیہ افغانستان اور افغانستان کے عوام کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ، مرحومین کے لیے جنت الفردوس اور ایرانی قوم کے لیےصبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر خارجہ نے علاقائی تعاون کے فروغ بالخصوص افغانستان کے ساتھ مرحوم صدر اور وزیر خارجہ کے تعاون کو قابل قدر قرار دیا۔
اسی دوران کابل میں ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں افغانستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت کے پیغام پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس واقعے کے بعد سب سے پہلے ہمیں افغان حکومت اور افغان عوام کا تعزیتی پیغام ملا۔
انہوں نے افغانستان اور ایران کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو بھی بہترین قرار دیا اور کہا کہ جنازے اور تدفین کی تقریبات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تازہ ترین فیصلوں سے افغان حکام کو آگاہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button