خبریں‏معاشرہ

15 صوبوں میں تقریباً 7 ہزار واپس آنے والے مہاجرین اور بے گھر افراد میں امداد تقسیم

 

کابل(بی این اے) وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے ملک کے 15 صوبوں میں 6,977 واپس آنے والے شہریوں میں امداد تقسیم کی گئی ہے۔
وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ننگرہار، ہرات، قندھار، بلخ، جوزجان، سرپل، فاریاب، بدخشاں، روزگان، خوست، پکتیکا، بغلان، پروان، غور اور لغمان صوبوں میں 9 سے 14 دسمبر تک 6,977 پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کو غذائی اور غیر غذائی اشیاء کے علاوہ میڈیکل کٹس، چولہے، اون بُننے کا سامان اور سولر پینل دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ وزارت کی جانب سے اس سے پہلے بھی ملک میں واپس آنے والوں اور غریب خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button